افغان سرزمین پر دہشتگردوں کی موجودگی کا معاملہ، روس میں اہم اجلاس، پاکستان اور بھارت بھی شریک

افغانستان کے معاملے پر ”ماسکو فارمیٹ“ کا اہم اجلاس روسی دارالحکومت ماسکو میں شروع ہوگیا ہے، جس میں پاکستان، چین، ایران، بھارت اور وسطی ایشیائی ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ اجلاس کا افتتاح روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کیا۔ سرگئی لاوروف نے اپنے افتتاحی خطاب میں افغان وزیرِ خارجہ کی شرکت کا خیرمقدم کرتے […]

امریکا نے پاکستان کو جدید میزائل پروگرام میں شامل کرلیا، ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کی راہ ہموار

امریکا نے پاکستان کو جدید ترین میزائل نظام کی فروخت کے عالمی منصوبے میں شامل کر لیا ہے۔ امریکی محکمہ برائے جنگ (سابقہ محکمہ دفاع) نے 6 اکتوبر کو خاموشی سے پاکستان کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جو ”ریتھیون“ (Raytheon) کمپنی کے جدید ”اے آئی ایم-120سی8/ڈی3“ میزائل خرید رہے ہیں۔ […]

سیلفی کے لیے حفاظتی رسّی کھولنے والا کوہ پیما کھائی میں جا گرا، ویڈیو وائرل

چین کے صوبہ سیچوان میں واقع ناما پہاڑ کی چوٹی کے قریب ایک کوہِ پیما کی خوفناک حادثے میں موت واقع ہوگئی ہے۔ المناک حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق کوہ پیما نے مبینہ طور پر گروپ سیلفی لینے کے لیے اپنی حفاظتی رسی کھولی جس کے بعد […]

حماس کا مروان برغوثی، احمد سعدات کی رہائی کا مطالبہ، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے اسرائیل کی قید میں 23 سال سے قید مروان برغوثی اور 19 سال سے قید احمد سعدات سمیت چار قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چار فلسطینی قیدی جن میں مروان برغوثی، احمد سعدات، ابراہیم حامد، اور […]

جنگ کی علامت ’پینٹاگون پیزا تھیوری‘ پر امریکی وزیرِ دفاع کا معنی خیز بیان

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایک غیر معمولی آن لائن نظریے پر دلچسپ ردعمل دیا ہے جو دعویٰ کرتا ہے کہ پینٹاگون کے قریب رات دیر سے دیے جانے والے پیزا آرڈرز کی بنیاد پر امریکی عسکری سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔ فوکس نیوز سے گفتگو میں پیٹ ہیگستھ نے مزاحیہ انداز میں […]

انتہا پسند وکیل کی بھارت کے چیف جسٹس کو جوتے سے پیٹنے کی کوشش

بھارت: سپریم کورٹ میں پیر کو ہونے والی معمول کی سماعت کے دوران ایک سنگین واقعہ پیش آیا جب سینئر وکیل راکیش کشور نے چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی۔ جوتا چیف جسٹس تک نہیں پہنچ سکا، اس لیے کوئی جسمانی نقصان نہیں ہوا۔ چیف جسٹس نے اس […]

’ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دیا جائے‘، اسرائیلیوں نے کمیٹی کو خط لکھ دیا

غزہ میں قید اسرائیلی مغویوں کی رہائی کے لیے مہم چلانے والے ایک اسرائیلی عوامی گروپ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشرق وسطیٰ میں ”امن لانے کے عزم“ پر نوبل امن انعام دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ کو اَمن کا نوبیل انعام دیے جانے کے لیے اسرائیلی عوام نے ہنگامی خط بھی […]

ٹرمپ ہی مشرق وسطیٰ میں امن کی امید ہیں، قطری وزیراعظم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کا انٹرویو شیئر کرتے ہوئے اسے “عرب دنیا کے جذبات کی حقیقی عکاسی” قراردیا ہے۔ ٹرمپ نے اس انٹرویو کے ساتھ لکھا “قطر کے وزیراعظم کی باتوں سے واضح ہے کہ عرب دنیا […]

ٹرمپ حکومت کا نیا اقتصادی اقدام: درمیانے اور بھاری ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد

امریکا آنے والے تمام درمیانے اور ہیوی ڈیوٹی ٹرکوں پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے، ٹرکوں کے امریکا میں داخلے پر ٹیرف یکم نومبر سے لاگو ہوگا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ دیگر ممالک سے درآمد ہونے والے درمیانے اور بھاری ٹرکوں پر 25 […]

ٹرمپ کا امریکی بحریہ کی سالگرہ کی تقریب میں رقص، ویڈیو وائرل

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یو ایس نیوی کی 250ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے دوران ایک غیر متوقع لمحے میں اسٹیج پر رقص کر کے حاضرین کو حیران کر دیا۔ تقریب میں موجود فوجی اہلکاروں، افسران اور شہری مہمانوں نے صدر کے اس انداز کو خوش دلی سے سراہا، تالیاں بجائیں اور شور […]