کراچی میں سرد سائبیرین ہوائیں چلنے کی پیشگوئی، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں جانے کا امکان

شہر قائد میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سرد سائبیرین ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے بتایا کہ مغربی سسٹم کے نتیجے میں سب سے زیادہ بارش کیماڑی میں 6 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی تاہم بارش […]

طالبان کی علم دشمنی مزید بے نقاب، سینکڑوں کتابیں اور نصاب پر پابندی

افغانستان میں طالبان حکومت کی تعلیمی اور فکری پالیسیوں پر ایک بار پھر شدید سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ مختلف تحقیقی اداروں اور مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے یونیورسٹیوں کی نصابی کتب سمیت سینکڑوں عوامی کتابوں پر پابندی عائد کر دی ہے، جس سے ملک میں تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ […]

2025 میں انتقال کرجانے والے 10 مشہور شوبز شخصیات  

سال 2025 میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز سمیت کئی معروف پاکستانی شخصیات ہم سے بچھڑ گئیں۔ یہ سال پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے غیرمعمولی طور پر مشکل ثابت ہوا، جس میں متعدد افسوسناک اور دل دہلا دینے والے حادثات اور واقعات رونما ہوئے۔         View this post on Instagram       […]

چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے طلبہ کا پاک فوج کے زیرِ اہتمام معلوماتی دورہ

چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور کے طلبہ وطالبات نے پاک فوج کے زیرِ اہتمام ایک یادگار اور معلوماتی دن گزارا۔ اس دوران طلبہ نے خیرپور ٹامیوالی فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہیں ٹینک فائر، جدید ہتھیاروں کے عملی مظاہرے اور عسکری سازوسامان کا براہِ راست مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔ پاک […]

سابق آسٹریلوی بلے باز تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیمین مارٹن اچانک طبیعت ناساز ہونے پر اس وقت برسبین کے ایک اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 54 سالہ ڈیمین مارٹن چند روز قبل اچانک بیمار ہوکر گر پڑے تھے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں گردن […]

سال 2025 کے دوران کراچی میں ٹریفک حادثات کی شرح سب سے زیادہ رہی، چھیپا کے اعدادوشمار جاری

فلاحی ادارے چھیپا فاؤنڈیشن نے سال 2025 میں شہر قائد میں پیش آنے والے مختلف حادثات و واقعات اور دیگر سانحات میں جاں بحق و زخمی ہونے والوں کے مکمل اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے ترجمان چوہدری شاہد حسین کے مطابق ادارے نے انسانیت کی خدمت پر مبنی اپنی 40سالہ […]

فیفا ورلڈکپ 2026: آغاز سے قبل ہی مقبولیت کے تمام ریکارڈز پاش پاش ہوگئے

فیفا ورلڈ کپ 2026کے ٹکٹوں کے لیے جاری رینڈم سلیکشن ڈرا مرحلے کے نصف تک پہنچتے ہی شائقین کی غیر معمولی دلچسپی نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ اب تک دنیا کے 200 سے زائد ممالک سے 150 ملین سے زیادہ ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ 11 دسمبر 2025 کو شروع ہونے […]

ماضی کی یاد تازہ؛ نصف صدی کے بعد ڈبل ڈیکر بسیں کراچی کی سڑکوں پر، ویڈیو دیکھیں

شہر قائد میں تقریباً نصف صدی کے بعد ڈبل ڈیکر بسیں آج سڑکوں پر رواں دواں ہیں، جس سے کراچی کے باسیوں کی پرانی یادیں تازہ ہو گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن  اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں ڈبل بسوں کا افتتاح کردیا، جو آزمائشی […]

پاکستان کے سب سے بڑے سکوک بانڈ کا تاریخی اجرا؛ عالمی مالیاتی میدان میں نیا سنگ میل

ایس آئی ایف سی کے انقلابی اصلاحاتی اقدامات نے پاکستان کے مالیاتی اور سرمایہ کاری کے شعبہ کو استحکام اور نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ پاکستان کی اسلامی مالیاتی مارکیٹ انقلابی ترقی اور بے مثال سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتے ہوئے عالمی مرکز بن چکی ہے۔ پاکستان مستقبل کے لیے مستحکم اور پائیدار اسلامی […]

امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوسرے دورِ اقتدار میں بھارت اور امریکا کے تعلقات بدترین سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ معروف برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سردمہری نے بھارت کی معیشت، خارجہ پالیسی اور بڑے کاروباری گروپس کو براہِ راست متاثر کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ […]