جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ، بیٹا بیٹی جاں بحق، اہلیہ زخمی

مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمیعت علماء السام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی جان کی بازی ہار گئے۔ فائرنگ کی زد میں […]

’آرمی چیف کا 10 سالہ معاشی پلان اور سیاسی مصالحت کے لیے سچی معافی‘، سہیل وڑائچ کے کالم پر سوال اٹھا دیے گئے

معروف صحافی سہیل وڑائچ نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی پہلی ملاقات پر روزنامہ جنگ میں ہفتے کو ایک کالم شائع کیا، جس میں انہوں نے سربراہ پاک فوج کے حوالے سے کئی دعوے کیے ہیں۔ سہیل وڑائچ کے ان دعوؤں پر صحافتی حلقوں نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ اس کالم نے […]

طالبان کی افغانستان پر قبضے کی چوتھی سالگرہ، خواتین پر پابندی لگا کر مردوں کا بھرپور جشن

طالبان کے اقتدار پر قبضے کی چوتھی سالگرہ جمعہ (15 اگست) کو افغانستان بھر میں منائی گئی، تاہم خواتین کو تمام تقریبات سے دور رکھا گیا۔ کابل میں ہزاروں مرد جمع ہوئے جہاں ہیلی کاپٹروں سے پھول برسائے گئے، لیکن خواتین کو اس تقریب میں شرکت کی اجازت نہ ملی۔ تقریب کے چھ مقامات میں […]

’اپنی آنکھوں سے لاشیں کیچڑ سے نکلتے دیکھیں، منظر ناقابل برداشت تھا‘: آزاد کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں بھی کلاؤڈ برسٹ سے تباہی

جمعہ کو ہوئی اچانک موسلادھار بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے صرف پاکستان ہی نہیں، آزاد و مقبوضہ کشمیر میں بھی تباہی مچائی۔ حکام کے مطابق ہولناک بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں صرف خیبپختونخوا میں اب تک 300 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ درجنوں لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ خیبرپختونخوا […]

چہرے کا ایک حصہ جہاں ’پمپل‘ پھوڑنا موت کی وجہ بن سکتا ہے

لِش میری جو کہ تین بچوں کی ماں ہیں نے حال ہی میں ایک دانہ پھوڑا، مگر انہیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ معمولی سا کام ان کے لیے کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ چند گھنٹوں میں لش میری کا چہرہ سوج گیا اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لے جانا پڑا، […]

خاتون کا کھاتے ہوئے دال کو گرم رکھنے کا طریقہ وائرل

حال ہی میں ایک خاتون نے کھانا کھاتے ہوئے اسے گرم رکھنے کا ایک طریقہ شیئر کیا، مگر کھانے کے شوقین افراد نے اس پر ملی جُلی رائے دی۔ کھانا ایک ایسی عالمی زبان ہے جو لوگوں کو قریب لاتی ہے، لیکن کچھ کھانے ایسے ہوتے ہیں جو صرف گرم گرم کھانے میں ہی مزہ […]