حال ہی میں ایک خاتون نے کھانا کھاتے ہوئے اسے گرم رکھنے کا ایک طریقہ شیئر کیا، مگر کھانے کے شوقین افراد نے اس پر ملی جُلی رائے دی۔
کھانا ایک ایسی عالمی زبان ہے جو لوگوں کو قریب لاتی ہے، لیکن کچھ کھانے ایسے ہوتے ہیں جو صرف گرم گرم کھانے میں ہی مزہ دیتے ہیں۔ چاہے سوپ ہو یا تازہ فرائیڈ چکن، اگر کھانے کے دوران وہ ٹھنڈے ہو جائیں تو مزہ خراب ہو جاتا ہے۔
بھارت میں توہم پرستی کی انتہا، خاتون نے ’لبوبو ڈول‘ کی پوجا شروع کردی
حال ہی میں ایک خاتون نے انسٹاگرام پر ایسا ہی ایک ”ہیک“ شیئر کیا جس میں وہ دال کو کھانے کے دوران گرم رکھنے کا طریقہ بتا رہی ہیں۔ لیکن یہ طریقہ کھانے کے شوقین افراد کو زیادہ پسند نہیں آیا اور انٹرنیٹ پر ملی جُلی آرا سامنے آئیں۔
ویڈیو میں خاتون دال چاول کھاتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔ جب انہیں محسوس ہوتا ہے کہ دال ٹھنڈی ہو گئی ہے تو وہ اسے چولہے یا مائیکروویو میں گرم کرنے کے بجائے گیس برنر کا اسٹینڈ اتار کر اسے میز پر لے آتی ہیں۔
’رومیو اینڈ جولیٹ‘ کی انوکھی پیشکش نے دل جیت لیے
اس کے بعد وہ ایک چھوٹا ٹی لائٹ کینڈل (موم بتی) جلاتی ہیں اور اس کے اوپر گیس اسٹینڈ رکھ دیتی ہیں، تاکہ اس کے ذریعے دال ہلکی آنچ پر گرم ہوتی رہے۔
خاتون نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا، ”کھانے کو کھاتے وقت گرم رکھنے کا بہترین طریقہ۔“
اس ہیک نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی، مگر پسندیدگی سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنی۔
جہاں کچھ لوگ اس طریقے پر حیران ہوئے، وہیں زیادہ تر صارفین نے اسے غیر ضروری اور غیر عملی قرار دیا۔
اگرچہ لوگ اسے کریئیٹو آئیڈیا کہہ سکتے تھے ، لیکن زیادہ تر کا خیال ہے کہ سادہ طریقے بہتر ہیں۔
ایک صارف نے سوالیہ تبصرہ کیا، ”بس ایک سوال… کیوں؟“
کسی نے کہا، ”اتنا وقت لگے گا یہ سب سیٹ کرنے میں، بہتر ہے سیدھا چولہے پر گرم کر لو۔“
اور ایک صارف نے خبردار کیا کہ ”ڈائننگ ٹیبل کا شیشہ پھٹ جائے گا۔“