بالی ووڈ اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے میڈیا اور پاپرازی کے مسلسل پیچھا کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’ارے مجھے اکیلا چھوڑ دو نا، میں بس واک پر جا رہی ہوں‘‘۔ یہ واقعہ اس وقت پیش […]
پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے جدید ترین ایئر کوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیار کر لیا. یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے جو موسم کی صورتحال اور فضائی آلودگی کی پیش گوئی کرے گا۔ یہ سسٹم لاہور، فیصل آباد سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں آلودگی کم کرنے میں […]
مودی سرکار کی فسطائیت اور ہندوتوا نظریات نے نہ صرف بھارت کے سیکولر تشخص کو داغدار کیا بلکہ اقلیتوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز کردیا ہے۔ سکھ برادری پر جابرانہ رویے اور دباؤ کے باوجود خالصتان تحریک مزید زور پکڑ رہی ہے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے اعلان کیا […]
یکم جنوری سے31 اگست 2025 تک منشیات کے خلاف وفاقی پولیس کے اقدامات کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پولیس سے رواں سال کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پر ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کی پیش کردہ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے […]
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔ کسی بھی میگا ایونٹ میں فائنل سے پہلے دونوں ممالک کی ٹیموں کے کپتان ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ کرواتے ہیں۔ تاہم میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ تناؤ […]
بالی ووڈ کے پنجابی اداکار دلجیت دوسانجھ نے ملائیشیا میں اپنے کنسرٹ کے دوران بھارتی حکومت اور میڈیا پر کڑا طنز کرتے ہوئے اپنی فلم ’سردار جی 3‘ پر لگنے والی پابندی کو غیر منطقی قرار دیا۔ دلجیت نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ ان کی فلم پر تو پابندی لگ گئی، […]
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے خلاف پابندیوں پر اہم اجلاس ہوا جہاں چین اور روس کی مشترکہ قرارداد منظور نہ ہوسکی۔ یہ قرارداد 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران کو دی گئی رعایتوں میں توسیع کے لیے پیش کی گئی تھی، تاہم اراکین کی اکثریت نے اسے مسترد کردیا۔ رپورٹس کے […]
یمن میں ایک بحری جہاز پر ہونے والے حملے کے بعد اس میں موجود کپتان سمیت 24 پاکستانی عملہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ تاہم پاکستانی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ جہاز ایرانی بندرگاہ بندرعباس سے یمن […]
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں فوری سرمایہ کاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے نیو جرسی میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں آئی ٹی، توانائی، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری […]
بھارت کے اوپننگ بلے باز ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں محمد رضوان کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ابھیشیک شرما ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں 300 سے زائد رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ وہ ابھی تک چھ میچز میں 309 رنز بناچکے ہیں جبکہ فائنل میں ان […]