دمشق میں نئی تاریخ رقم: خانہ جنگی کے بعد شام کے پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان

دمشق: بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں پہلی مرتبہ پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ شام کی ہائر کمیٹی برائے انتخابات نے بتایا کہ عوامی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر کو تمام انتخابی اضلاع میں ہوگی۔ کمیٹی کے مطابق پارلیمان کی 21 نشستوں میں سے ایک تہائی نشستوں پر […]

سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری

محکمہ اطلاعات سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔ پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی آمد 260309 کیوسک اور اخراج 231545 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 261554 کیوسک اور اخراج 206434 […]

اسرائیلی ڈرون حملہ: لبنان میں 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

بیروت: اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حملہ ضلع بنت جبیل میں کیا گیا جہاں ایک گاڑی اور موٹرسائیکل کو نشانہ بنایا گیا۔ لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ اس واقعے میں […]

ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کی یکطرفہ شکست پر شعیب اختر کا سخت ردعمل

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ایشیا کپ سپر فور میچ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی یکطرفہ شکست پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر نے میچ کے بعد ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے پاس 200 رن بھی بورڈ پر ہوتے […]

مودی نے بھارتی شہریوں سے غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی

نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بجائے مقامی اشیا استعمال کریں تاکہ ملک میں خود انحصاری اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ مودی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور بھارت کے تجارتی تعلقات میں تناؤ […]

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس؛ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں عدالت نے اسد قیصر کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے […]

شکیل صدیقی نے ’بگ باس‘ کی پرکشش پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

پاکستان کے معروف کامیڈین اور اداکار شکیل صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کی جانب سے دی جانے والی پرکشش پیشکش کے باوجود انہوں نے اس شو کا حصہ بننے سے انکار کردیا، اور اس کی اصل وجہ بھی سامنے لے آئے۔ حال ہی میں شکیل صدیقی نے اداکار احمد […]

پاکستان اور امارات کے درمیان لاکھوں ڈالرز کا برآمدی معاہدہ طے

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان لاکھوں ڈالرز مالیت کا بیف ایکسپورٹ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ بیف کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو معاہدے کی تفصیلات سے باضاطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ کمپنی کے جاری کردہ خط کے مطابق پاکستانی کمپنی نے متحدہ عرب امارات کی ایف زیڈ ای کمپنی کے […]

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر بلوچستان میں منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی واضح ہدایات پر بلوچستان میں منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز کردیا گیا۔ بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس اور مقامی اداروں نے پوست کی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لیے بڑی مہم کا آغاز کیا ہے، یہ مہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومت بلوچستان […]

بھارت نے پاکستان پر ایک اور حملے کا اشارہ دے دیا

بھارت نے پاکستان پر ایک اور حملے کا اشارہ دے دیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کو نام نہاد فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دیں۔ بھارتی وزیر دفاع نے حالیہ ’’آپریشن سندور‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا ”پارٹ ون“ یا ”پارٹ ٹو“ بھی ہو سکتا ہے۔ […]