بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں 24 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔  سول ایوی ایشن نے بھارت کے لیے فضائی حدود میں بندش سے متعلق نوٹم جاری کردیا اور کہا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور دستیاب نہیں ہوگی۔ ایوی ایشن نے کہا ہے کہ […]

ایشیا کپ: بھارت کا عمان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ کے بارہویں میچ میں بھارت نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ابوظبی میں شیڈول میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرنے والے بھارتی کپتان سوریا کمار کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ ہرشت رانا اور ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل […]

ٹرمپ کا روس-یوکرین جنگ بندی کرانے میں ناکامی کا اعتراف، پیوٹن کو ذمہ دار قرار دے دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کرانے کے دعوؤں پر ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انہیں ’’مایوس‘‘ کیا ہے۔ لندن میں برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ وہ پیوٹن سے […]

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی […]

مون سون ختم ہوا سارے دریا معمول کی سطح پر آچکے ہیں، ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب

پروانشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون ختم نہیں ہوا لیکن صوبے میں دریا معمول کی سطح پر آچکے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مون سون […]

عمران خان سے بات چیت کریں گے تو سیاسی استحکام آئے گا، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام آنا چاہیے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کریں گے تو سیاسی استحکام آئے گا۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پیٹرن چینج ہوا ہے اب انسداد دہشتگردی عدالت […]

میئر کراچی نے ریڈ لائن منصوبہ 2035 تک مکمل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گرین لائن اور ریڈ لائن منصوبوں میں تاخیر پر شدید تنقید کرتے ہوئے 2035 تک مکمل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں پی آئی ڈی سی ایل سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ منصوبوں کے مکمل ہونے کی تاریخ دی جائے،  کراچی کی […]

ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

پاکستان نے ساف انڈر17 فٹبال چیمپئن شپ میں مالدیپ کو2-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چیمپین شپ کےگروپ بی کے دوسرے میچ میں پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو1-4 کی برتری حاصل تھی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول منصور احمد نے 12 […]