کافی میں گھی ملا کر پینے سے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلی آتی ہے؟

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ صبح کی ایک عادت واقعی وزن کم کرنے اور توانائی بڑھانے میں مدد دے سکتی ہے؟ بالکل اپنی عام کافی کو ایک ماہ کے لیے گھی کافی (جسے بلٹ کافی بھی کہتے ہیں) سے بدل کر دیکھئے، نتائج آپ کو حیران کردیں گے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم […]

کراچی؛ ضعیف خاتون سے لوٹ مار، ملزمان گلے سے ہار کھینچ کر فرار، سی سی ٹی وی فوٹیچ منظر عام پر

شہرِ قائد میں اسٹریٹ کرائم کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا، فیڈرل بی ایریا عزیز آباد میں ضعیف خاتون کو لوٹ لیا گیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی جس میں ملزمان کو با آسانی فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں […]

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر سستا ہوگیا

مختلف مثبت عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ نومبر میں آئی ٹی برآمدات 14فیصد اضافے سے 356ملین ڈالر پر آنے، درآمدات میں کمی کے رجحان اور روس کے ساتھ تیل توانائی کی تجارت وسرمایہ کاری بڑھانے کی اطلاعات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں […]

پشاور، وزیراعلیٰ کے دورے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈائریکٹرعہدے سے فارغ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے اچانک دورے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈائریکٹر کو ناقص کارکردگی پر فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈائریکٹر کی برطرفی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معائنے کے دوران مریضوں کی دیکھ بھال اور انتظامی امور تشویش ناک […]

اینٹی بائیوٹکس کے نامکمل یا غیر ضروری استعمال سے متعلق تشویشناک انکشاف

اینٹی بائیوٹکس کے نامکمل یا غیر ضروری استعمال کے سبب پاکستان کے شہری اینٹی مائیکروبیل مزاحمت کے بڑھتے ہوئے خطرے کی لپیٹ میں ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ملک میں ہر سال 2 سے 3 لاکھ افراد براہِ راست یا بالواسطہ طور پر ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے انفیکشنز کے باعث جان سے ہاتھ […]

سونے کی قیمت میں ایک بار بھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 27ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 312ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 700روپے کے اضافے […]

کسی سے نہیں ڈرتا، اگر کہیں جاؤں گا تو خود بتادوں گا، علی امین گنڈاپور

پاکسان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے گورنر پنجاب سے ملاقات پر افواہوں کو بلاجواز پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی سے نہیں ڈرتا، اگر کہیں جاؤں گا تو خود بتادوں گا۔ ڈیرہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی […]

آئی پی ایل: آسٹریلوی آل راؤنڈر تاریخ کے تیسرے مہنگے کھلاڑی بن گئے

آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں فروخت ہونے والے سب سے مہنگے اوور سیز کھلاڑی بن گئے۔ 26 سالہ آسٹریلوی آل راؤنڈر کو کولکتہ نائٹ رائڈرز نے منگل کے روز 2026 کے سیزن کے لیے ہونے والی نیلامی میں 25 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے (77 کروڑ 68 لاکھ […]

کراچی میں ایک اور چوری شدہ موٹر سائیکل کا ای چلان مالک کے گھر پہنچ گیا

شہرِ قائد میں پولیس کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں، ڈھائی سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل تاحال برآمد نہ ہو سکی، تاہم اسی موٹر سائیکل پر ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کا ای چالان مالک کے گھر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری کی موٹر سائیکل یکم اپریل […]

پاک بحریہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، چوتھی ہنگور کلاس آبدوز غازی کا چین میں افتتاح

پاک بحریہ نے چین کے شہر ووہان میں ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز غازی کامیابی کے ساتھ لانچ کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ کی ہنگور کلاس کی چوتھی آبدوز غازی کو چین کے شہر ووہان میں واقع شوانگ لیو بیس […]