بھارت میں چار کھلاڑیوں کو مبینہ کرپشن کے الزام میں معطل کر دیا۔ کرک انفو کے مطابق آسام کرکٹ ایسوسی ایشن (اے سی اے) نے جمعے کے روز امت سنہا، ایشان احمد، امن ٹریپاٹھی اور ابھیشیک ٹھاکوری کو سید مشتاق علی ٹرافی 2025 کے دوران مبینہ طور پر مشکوک سرگرمیوں میں ملوث پاکر معطل کیا۔ […]
کنزیومرپروٹیکشن کورٹ نے آن لائن ٹیکسی سروس میں شہری کا گمشدہ موبائل فون واپس کرنے میں تعاون نہ کرنے پر دائر درخواست پر ٹیکسی سروس سے جواب طلب کرلیا ہے۔ کنزیومر عدالت جنوبی میں شہری کی جانب سے آن لائن ٹیکسی سروس کیخلاف کھوئے گئے موبائل فون کی عدم بازیابی پر شکایت دائر کی گئی۔ […]
امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں خواتین کی کمائی آج بھی مردوں سے زیادہ نہیں ہے حالانکہ گزشتہ نصف صدی کے دوران دنیا میں خواتین کا نوکری کرنے کا رجحان عام ہوگیا ہے اور خواتین کئی بڑی کمپنیوں کی سربراہی کر رہی ہیں کئی ایسے شعبوں میں بھی کام کر رہی […]
بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک بار پھر اپنی بہترین اداکاری، عالمی مقبولیت اور متاثرکن شخصیت سے سب کے دل جیت لیے۔ سعودی میڈیا کے مطابق جدہ میں ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے پانچویں ایڈیشن میں عالیہ بھٹ کو گولڈن گلوبز ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب میں عالیہ بھٹ […]
سوئیڈن کے ایک موسیقار نے چھ مہینے کے عرصے آکٹوپس کو پیانو بجانا سکھا دیا۔ مشہور یوٹیوبر ماتیاس کرانز نے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ انہوں نے ٹاکویاکی (تاکو) نامی آکٹوپس کو پیانو بجانا سکھایا۔ ماتیاس کرانز نے بتایا کہ وہ اس آکٹوپس […]
سعودی عرب کے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ابو مرضع سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے جب کہ دو دوست زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کنٹینٹ کریٹر عبداللہ بن مرضع العتیف القحطانی المعروف ابو مرضع ریاض کے شمالی علاقے ہیل کی مرکزی شاہراہ پر گامزن تھے۔ ان کے ساتھ گاڑی میں ان […]
پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن محمد عامر نے بھارتی فلم دھُرندھر کیخلاف مقامی عدالت میں آئینی درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے کارکن نے بھارتی فلم کے ٹریلر میں بینظیر بھٹو شہید کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے پرچم و جلسوں کے مناظر کے غیر مجاز استعمال اور جماعت کو دہشت گردوں […]
شہر میں ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیرداخلہ ضیاالحسن لنجار کی سربراہی میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سمیت اراکین اسمبلی پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں ٹریفک کے انتظام کے لیے متعارف کردہ ای […]
سندھ کی میزبانی میں ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی کی واضح سبقت کے ساتھ ختم ہوگئے۔پاکستان آرمی نے اعزاز کا کامیاب سے دفاع کرتے ہوئے مسلسل 30ویں مرتبہ قائد اعظم ٹرافی جیت لی۔ اختتامی تقریب ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی،اختتامی تقریب میں گیمز میں شریک 14 دستوں کے […]
حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ 12 جنوری 2025 تک رہے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق […]