روس کے نئے جوہری میزائل کا کامیاب تجربہ، 14 ہزار کلومیٹر تک پرواز

ماسکو: روس نے ایک نیا لانگ رینج جوہری کروز میزائل بوریویسٹنک (Burevestnik) کامیابی سے آزماتے ہوئے اپنی عسکری طاقت کا ایک اور مظاہرہ کیا ہے۔ روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گراسموف نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تجربہ 21 اکتوبر کو کیا گیا۔ ان کے مطابق، میزائل نے 14 […]

آزاد کشمیر میں حکومت سازی، وزیراعظم نے احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دیدی

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنانے کے لیے وزیراعظم سے تعاون مانگا۔ […]

مسلم لیگ (ن) کا ضمنی انتخابات کیلئے متعدد امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات میں متعدد نشستوں کے لیے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق این اے 96 سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض، این اے 143 سے محمد طفیل جٹ، پی پی 203  سے محمد حنیف جٹ، پی پی 98 […]

پاکستان ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ بحرین میں ہونے والے گیمز میں قومی والی بال ٹیم نے کوارٹر فائنل میں چین کو 0-3 سے شکست دے دی۔  سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان اور انڈونیشیا کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے […]

کراچی؛ گھر کی دہلیز پر شہری سے موٹر سائیکل چھین لی گئی

شہر میں موٹر سائیکلوں کی چھینا جھپٹی کے واقعات تھم نہ سکے، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے نارتھ کراچی میں شہری کو گھر کی دہلیز پر 125 موٹر سائیکل سے محروم کر دیا گیا۔ واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور میں […]

آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال: آزاد کشمیر میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر

آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے جب کہ حکومت سازی کے لئے اگلے چند روز میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کا معاملہ مزید پیچیدہ اور طول پکڑ گیا، پیپلز پارٹی نے فارورڈ بلاک میں شامل بیرسٹر سلطان محمود چوہدری گروپ سے رابطہ کیا، بیرسٹر […]

وزیراعظم کا ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشنز کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پورے پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ ہورا ہوگیا، گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا […]

شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ انتقال کر گئیں

شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی انتقال کر گئیں جب کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے سچائی کا علم بلند رکھنے […]

پاک افغان مسئلہ حل کرسکتا ہوں، فی الحال کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان مسئلے کے حل میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاک افغان مسائل جلد حل کروں گا۔ ٹرمپ نے ملائیشیا میں منعقدہ آسیان (ASEAN) سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ”میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پھر سے مسائل شروع ہوگئے […]

غزہ کی تقسیم کا کوئی امکان نہیں دیکھ رہا، امریکی وزیر خارجہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی مستقل تقسیم کے تصور کو مسترد کرتے ہیں، حالانکہ اسرائیلی فوج جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے علاقے کے تقریباً نصف حصے پر قابض ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی ثالثی سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج […]