وزیر اعظم کل متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم شہباز شریف کل متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

جمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل 12جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے، اس وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور دیگر سینئر حکام شامل ہوں گے۔

دفتر خارجہ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات ہوگی، وزیراعظم کا دورہ پاک یو اے ای گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے جس میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔

اس کے علاوہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دے گا، پاکستان اور یو اے ای نئی جہتوں میں اشتراک کے خواہاں ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں ترکیہ، ایران، آذربائیجان، تاجکستان کے دورے بھی کیے ہیں، اور عیدالاضحیٰ پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی عرب کے دورے میں عمرے کی ادائیگی بھی کی تھی اور شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی۔

Similar Posts