ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، میدانی علاقوں میں پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا۔ ۔وسطی وبالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیراورگلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، مظفرآباد اور تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ گلگت میں 38، کوئٹہ میں 50 اور کراچی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان، الرٹ جاری
ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر مزید چار روز تک جاری رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے گرم موسم مزید شدید ہونے کا خدشہ ہے۔ وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں معمول سے 7 ڈگری زیادہ درجہ حرارت کی توقع کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کا زیادہ استعمال کریں اور دھوپ میں کم سے کم وقت گزاریں۔ شہری خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور بیماریوں سے متاثرہ افراد کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صحرائے چولستان میں شدید گرمی ریکارڈ کی جارہی ہے جہاں بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری کو چھو رہا ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ صحرائے چولستان میں پانی کے ذخائر خشک ہوگئے جس کے باعث مویشیوں کیلئے شدید پریشانی پیدا ہوگئی ہے جب کہ شدید گرمی سے صحرائی علاقوں میں مال مویشیوں کی اموات ہو رہی ہیں۔
مقامی افراد نے مزید بتایا کہ سخت گرمی اور کنویں خشک ہونے سے نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
اس کے علاوہ لاہور میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور گرمی کی شدت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے۔
وادی کوئٹہ میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ، گوادر میں 31، لورالائی میں 36، خضدار میں 38، تربت میں 42 اور سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب میں اگلے 2 روز تک گرمی کی شدید لہر برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔