اگر آپ کے بستر سے عجیب سی بوآرہی ہے یا اسے صرف تازہ اور صاف رکھنا چاہتے ہیں تو بیکنگ سوڈا آپ کا بہترین دوست ثابت ہو سکتا ہے۔
ماہرین صفائی کا کہنا ہے کہ تھوڑی سی محنت اور کچھ سادہ گھریلو چیزوں سے آپ اپنے گدے کو صاف، خوشبودار اور جراثیم سے پاک رکھ سکتے ہیں۔
مائیکرو ویو خراب ہے؟ کھانا گرم کرنے اور جما ہوا کھانا تازہ کرنے کے 5 طریقے جانئے
صفائی شروع کرنے سے پہلے یہ تیاریاں ضرور کریں
بستر کو مکمل طور پر خالی کریں: چادر، تکیے کے غلاف اور اگر موجود ہو تو میٹریس کور بھی اتار لیں۔
بستر کو خشک رکھیں: گیلے یا پسینے والے گدے پر بیکنگ سوڈا نہ ڈالیں، ورنہ وہ چپک جائے گا۔
پھلوں اور سبزیوں میں چھپے وہ صحت کے پوشیدہ خطرات جو آپ نہیں دیکھ سکتے
خوشبو اور صفائی ایک ساتھ
بیکنگ سوڈا کو چند قطرے لیوینڈر یا یوکلپٹس جیسے خوشبودار تیل کے ساتھ ملا کر چھلنی کی مدد سے گدے پر چھڑکیں۔ یہ نہ صرف بدبو کو ختم کرے گا بلکہ بستر کو تازہ خوشبو دے گا۔
پلاسٹک کی بوتلوں کو دوبارہ استعمال کرنے کے 9 دانشمندانہ طریقے
مکمل صفائی کا طریقہ
پہلے اچھی طرح ویکیوم کریں: گدے کی درزوں اور کونوں پر خاص توجہ دیں تاکہ گردوغبار اور بال صاف ہو جائیں۔
ہوا اور پانی سے پیٹرول بنانے والی مشین تیار
بیکنگ سوڈا لگائیں: ایک ہلکی تہہ میں پھیلائیں۔
انتظار کریں: کم از کم 30 منٹ چھوڑ دیں اگر ممکن ہو تو چند گھنٹے۔
ویکیوم دوبارہ کریں: اب تمام بیکنگ سوڈا صاف کر دیں۔
صاف بستر لگائیں: نئی چادر، کور اور اگر ممکن ہو تو میٹریس ٹاپر بھی استعمال کریں۔
بستر کو ہوا میں رکھیں
جہاں ممکن ہو، گدے کو سورج کی روشنی میں رکھیں۔ یہ بدبو ختم کرنے اور جراثیم مارنے میں مدد دیتا ہے۔ اگر سورج نہ ملے تو کم از کم کھڑکیاں کھول دیں یا ایئر پیوریفائر کا استعمال کریں۔
گدے کو بدبو سے بچانے کے حفاظتی اقدامات
میٹریس کور استعمال کریں تاکہ پسینے، کھانے وغیرہ کی بدبو گدے میں جذب نہ ہو۔
بستر کی چادریں باقاعدگی سے دھونا لازمی ہے تاکہ بدبو گدے تک نہ پہنچے۔
ہر 3 سے 6 ماہ بعد بیکنگ سوڈا سے گہری صفائی کریں اور اگر الرجی ہے تو مہینے میں ایک بار۔
سرکہ، ہائیڈروجن پرآکسائیڈ یا ووڈکا بھی بدبو دور کرنے میں مددگار ہیں، لیکن بیکنگ سوڈا ایک قدرتی اور بہترین حل ہے۔