ایران نے اسرائیل سے بڑی جنگ کی تیاری کرلی۔ ایرانی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت تہران میں اتوار کی رات سے میٹرو اسٹیشنز کو 24 گھنٹے کے لیے عوام کے لیے کھولا جائے گا تاکہ لوگ انہیں پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر سکیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل سے ممکنہ جنگ کی تیاری کے لیے مساجد، اسکولز اور سب وے کو پناہ گاہوں میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان سہولتوں کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے گا تاکہ شہری بروقت پناہ لے سکیں۔ اس کے علاوہ، کئی روز کے راشن کا انتظام بھی مکمل کر لیا گیا ہے تاکہ جنگ کی صورت میں شہریوں کو خوراک کی کمی نہ ہو۔
یہ اقدامات ایران کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔ اس سے قبل، ایران نے اسرائیل کے ایک اعلیٰ عسکری کمانڈر کی ہلاکت کے ردعمل میں اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔
اس کے علاوہ، ایران نے روسی ماہرین کو جدید فضائی دفاعی نظام کی تربیت دینے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں۔