وزیراعظم اور آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف چار روزہ دورے پر بدھ کی شب سعودی عرب پہنچ گئے۔

سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، پاک سعودی سرمایہ کاری، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کی گئی۔

پاک سعودی عسکری تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔ وزیراعظم وفد کے ہمراہ جدہ پہنچنے تو گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلاوی نے استقبال کیا۔ بعد ازاں مکہ پہنچنے پر نائب گورنر سعود بن مشال نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔۔

Similar Posts