ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد چین نے دونوں ممالک سے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے، چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کشیدگی میں کمی سے مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔ تنازع بڑھا تو سب سے پہلے مشرق وسطی متاثر ہوگا۔ چین نے گزشتہ روز بھی کشیدگی میں کمی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد چین نے دونوں ممالک سے فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جی آکُن نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہم تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ایسے اقدامات کریں جو کشیدگی میں کمی لائیں، خطے کو مزید انتشار سے بچائیں، اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور بات چیت کے صحیح راستے کی جانب لوٹنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں۔
چین کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران کی مکمل حمایت کا اعلان
چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین کے اعلیٰ سفارتکار وانگ ای نے ہفتے کے روز ایرانی اور اسرائیلی وزرائے خارجہ سے الگ الگ فون پر بات چیت کی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ بیجنگ تہران کی حمایت جاری رکھے گا۔
چین، جو کہ ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور تیل کا اہم خریدار ہے، امریکہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے باوجود ایران سے قریبی تعلقات رکھتا ہے۔
فلسطینیوں کی زمین غصب کرنے کے یہودی منصوبے کے بعد چین کا واضح موقف سامنے آگیا
چینی ترجمان گو جی اکن نے مزید کہا “طاقت کبھی بھی دیرپا امن نہیں لا سکتی۔”چین تمام فریقین سے رابطے میں رہے گا اور امن کے فروغ کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ خطے کو مزید بدامنی سے بچایا جا سکے۔“
یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیلی شہروں پر میزائل حملوں کے بعد اسرائیل نے ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، جس سے خطے میں تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔