لاہور سے اغوا ہونے والا بچہ 2 ماہ کا بچہ بازیاب، ملزمہ گرفتار

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور پولیس نے سندر کے علاقے سے اغوا ہونے والے 2 ماہ کے بچے کو بازیاب کرا کر ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور پولیس نے سندر کے علاقے سے اغوا ہونے والے دو ماہ کے بچے کو کامیابی سے بازیاب کرا لیا ہے اور ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق شہری کاشف کو زنیرہ نامی خاتون نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ بنوانے کا جھانسہ دیا۔

50 ہزار میں فروخت ہونے والے بچے کی تلاش سے متعلق پولیس نے تفصیلات بتا دیں

گداگروں کے ہاتھوں اغوا کے بعد فروخت ہونے والا بچہ منڈی بہاوالدین سے بازیاب

کاشف اپنی بیوی اور 2 ماہ کے بچے آصف کے ہمراہ لوہاراں والا کھوہ پہنچا، جہاں ملزمہ نے اپنی پڑوسن کو بچے کو دکھانے کے بہانے اغوا کر لیا۔

پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے اغوا شدہ بچے کو بازیاب کروا کر فوری طور پر لواحقین کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور وہ جلد عدالت میں پیش کی جائے گی۔

Similar Posts