جہاز، ٹرین، کار اور بس کی سب سے محفوظ سیٹس کونسی؟ سفر سے پہلے ضرور جان لیں

0 minutes, 0 seconds Read

دنیا بھر میں لوگ روزانہ مختلف ذرائع آمدورفت کا استعمال کرتے ہیں، جیسے جہاز، ٹرین، بس یا ذاتی کار، تاکہ ان کے سفر آرام دہ اور یادگار بنیں۔ لیکن صرف سہولت یا رفتار ہی نہیں، بلکہ سفر کی سلامتی بھی ایک اہم ترجیح ہونی چاہیے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر، خدا نخواستہ، حادثہ پیش آ جائے تو کس گاڑی میں کہاں بیٹھنا سب سے محفوظ سمجھا جاتا ہے؟

آئیے مختلف سواریوں میں محفوظ ترین نشستوں کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ آپ اگلی بار بہتر فیصلہ کر سکیں۔

جہازکے سفر کی زیادہ محفوظ نشستیں کونسی ہوسکتی ہیں؟

فضائی سفر کو آج کے دور میں سب سے محفوظ تصور کیا جاتا ہے، اور اس کی بڑی وجہ سخت حفاظتی قوانین اور جدید ٹیکنالوجی ہے۔ مگر ایک اہم سوال یہ ہے کہ اگر کسی ایمرجنسی کی صورتحال پیش آ جائے تو کون سی سیٹ آپ کے لیے نسبتاً محفوظ ہو سکتی ہے؟

اڑنے والی کار ہوائی جہازوں کو ٹکر دینے آ گئی

تحقیقی رپورٹس کے مطابق، جہاز کے پچھلے حصے میں بیٹھے مسافروں کی زندہ بچنے کی شرح سامنے والے حصے سے زیادہ ہوتی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، جہاز کے پچھلے تیسرے حصے میں بیٹھے مسافروں کی شرح اموات 32 فیصد رہی، جبکہ درمیان والے حصے میں 39 فیصد اور اگلے حصے میں 38 فیصد۔

سب سے محفوظ سیٹ وہ مانی گئی جو درمیانی سیٹ ہو اور جہاز کے پچھلے حصے میں ہو، اس کی شرح اموات صرف 28 فیصد تھی۔

ایک تحقیق کے مطابق، جہاز کے پچھلے حصے میں بیٹھنے والے مسافروں کے زندہ بچنے کا امکان 40 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

ٹرین میں محفوظ ترین ڈبے

ریل گاڑی کا سفر دلچسپ اور فطرت کے نظاروں سے بھرپور ہوتا ہے، لیکن سلامتی کے لحاظ سے کہاں بیٹھنا بہتر ہے؟

ماہرین کے مطابق، ٹرین کے درمیان والے ڈبے زیادہ محفوظ تصور کیے جاتے ہیں۔

نئی کار پاکستان کی الیکٹرک ’مہران‘ بننے کیلئے تیار

اگر ٹرین کے سامنے یا پیچھے سے تصادم ہو، تو اس کا سب سے زیادہ اثر ابتدائی اور آخری ڈبوں پر پڑتا ہے۔ درمیانی ڈبے جیسے کہ چھٹا، ساتواں یا آٹھواں ڈبہ نسبتاً محفوظ رہتے ہیں جبکہ ٹرین میں کل 13 سے 15 ڈبے ہوں، کیونکہ وہ دونوں طرف کے جھٹکوں سے قدرے محفوظ ہوتے ہیں۔

کار میں کونسی سیٹ بہترین؟

ہم میں سے اکثر لوگ روزانہ کار کا استعمال کرتے ہیں، چاہے وہ ڈرائیور ہوں یا مسافر۔ کار میں حفاظتی سیٹ کا انتخاب بہت اہم ہے۔ ڈرائیور کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی نشست کی اونچائی اور پیڈلز سے فاصلہ مناسب رکھے تاکہ بریک فوری لگائی جا سکے۔ تاہم مسافروں کے لیے سب سے محفوظ جگہ ڈرائیور کے پیچھے والی سیٹ یا درمیانی سیٹ ہے، کیونکہ سامنے کی ٹکر کی صورت میں یہ جگہ نسبتاً کم متاثر ہوتی ہے۔

بس میں کونسی سیٹیں بہتر ہونگی؟

بس سفر کا ایک سستا اور عام ذریعہ ہے، خاص طور پر شہروں میں۔ لیکن زیادہ لوگ ہونے کی وجہ سے حادثے کی صورت میں نقصان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

بس کے درمیان میں، سفر کی سمت کے مطابق اندر کی طرف والی سیٹیں نسبتاً محفوظ تصور کی جاتی ہیں۔ اگلی دو قطاریں سب سے زیادہ خطرے میں ہوتی ہیں کیونکہ سامنے سے ٹکر کی صورت میں شیشے ٹوٹ کر اندر آ سکتے ہیں۔ کھڑکی، دروازے یا بالکل پچھلی سیٹیں کم محفوظ سمجھی جاتی ہیں، خاص طور پر اگر پیچھے سے ٹکر ہو۔

پاکستان ریلوے کو خسارے سے نکالنے کے لیے 9 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ، بولیاں طلب

بحری جہازکی کونسی منزلیں قدرے محفوظ مانی جاتی ہیں؟

سمندر میں سفر یا کروز کی سواری نہایت دلفریب تجربہ ہوتی ہے، لیکن سلامتی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ کچھ ماہرین نچلی منزلوں کے درمیانی حصے کو محفوظ تصور کرتے ہیں کیونکہ وہاں حرکت کم محسوس ہوتی ہے۔ جبکہ کچھ ماہرین کے مطابق اوپری منزلیں بہتر ہوتی ہیں کیونکہ اگر جہاز ڈوبنے لگے، تو وہ حصہ سب سے آخر میں متاثر ہوتا ہے۔ درمیانی اور اندرونی کیبن کو بھی محفوظ مانا جاتا ہے، خاص طور پر سمندری طوفان یا لہروں کی شدت کے وقت۔

سفر کا ذریعہ کچھ بھی ہو، تھوڑی سی منصوبہ بندی اور احتیاط آپ کی سلامتی کا تحفظ کافی حد تک ممکن بنا سکتے ہیں۔ چاہے آپ ہوائی جہاز میں سوار ہوں یا کار میں، اگر سیٹ کا انتخاب دانشمندی سے کریں تو خدا نخواستہ حادثے کی صورت میں بھی نقصان کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔

Similar Posts