سنیتا مارشل نے شوبز کریئر کی ابتدا سے قبل اپنے خاندان کی مشکلات سے پردہ اٹھایا

0 minutes, 1 second Read

”پریتو“ اور ”جاناں“ کی ویڈیوز سے پہچان پانے والی سنیتا مارشل کا شمار پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

انہوں نے شوبز کی دنیا میں اپنے کریئر کا آغازماڈلنگ سے کیااور پھر اداکاری کے میدان میں بھی کامیابی حاصل کی۔

عاصم اظہر سے بریک اپ کے بعد میرب علی کے جذباتی گانے کی ویڈیو وائرل

لیکن بظاہر ہنستی مسکراتی سنیتا کی زندگی کی کہانی نہ صرف محنت اور عزم کی داستان ہے بلکہ ایک مثال بھی ہے کہ کس طرح حالات کی تلخیوں کو جیت کر کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

حال ہی میں سنیتا مارشل نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنے خاندان کی مشکلات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

معاشرتی دباؤ نے والدہ کو بدلنے میں اہم کردار ادا کیا، اذان سمیع خان

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد دبئی سے پیسہ کما کر پاکستان واپس آئے اور ایک ببل گم کی فیکٹری میں سرمایہ کاری کی۔ لیکن وقت کے ساتھ حالات بدلے اور فیکٹری بند ہو گئی۔ اس کے بعد ان کے والد نے دوبارہ سرمایہ کار ڈھونڈ کر فیکٹری قائم کی، لیکن وہ بھی ناکام ہوگئی اور ان کے پاس پیسے ختم ہوگئے۔

سنیتا نے اس وقت کے بارے میں بتایا کہ وہ دسویں جماعت کی طالبہ تھیں اور یہ خاندان کا سب سے برا وقت تھا۔ اس وقت انہوں نے اپنے بھائیوں اور بہن کے ساتھ کام کرنا شروع کیا۔

طلحہ انجم کے کنسرٹ میں مداح کو بالوں سے پکڑ کر اسٹیج پر کھینچ لیا گیا، ویڈیو وائرل

ان کی پہلی جاب ایئرپورٹ پر سیلز گرل کی تھی، جہاں وہ ڈیوٹی فری شاپ پر کام کرتی تھیں۔ اسی دوران انہیں ماڈلنگ کی آفر بھی ہوئی، مگر انہوں نے جاب نہیں چھوڑی اور ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی جاری رکھی۔

سنیتا نے بتایا کہ جب انہیں ماڈلنگ کی آفر ہوئی، تو ان کے خاندان کے لیے یہ ایک سکون کا لمحہ تھا۔ لیکن انہوں نے جاب کو نہیں چھوڑا جب تک یہ یقین نہیں ہوگیا کہ وہ ماڈلنگ کے ذریعے اچھا پیسہ کما سکتی ہیں۔ پھرجب مادلنگ میں ان کے قدم جم گئے تو بہت جلد انہوں نے جاب بھی چھوڑ دی۔

سنیتا مارشل نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم اس وقت رکھا جب وہ کالج میں فرسٹ ایئر کی طالبہ تھیں۔ ان کی آنٹی، جو ایک میک اپ آرٹسٹ تھیں، نے ان کی ماڈلنگ کی دنیا میں انٹری کروائی۔ یہاں قسمت نے ان کا ساتھ دیا۔

سنیتا کو اصل شہرت ابرار الحق کے گانے ”پریتو“ اور شہزاد رائے کے گانے ”جاناں“ کی ویڈیوز سے ملی۔ ان گانوں کے ذریعے انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں ایک خاص مقام بنایا۔

فوٹوگرافرز اور برانڈز کی اولین پسند بننے کے بعد، سنیتا نے سپر ماڈل بننے کا سفر طے کیا اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔

Similar Posts