کراچی: گلستان جوہر میں شاپنگ مال میں آگ، فائر فائٹنگ سسٹم ناکارہ نکلا

0 minutes, 0 seconds Read

شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں واقع شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے مال کے تیسرے فلور پر واقع کنٹرول روم اور کارپوریٹ دفاتر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ مال کے کنٹرول روم میں لگی جس کے بعد شعلے تیزی سے پھیلتے ہوئے چھت تک جا پہنچے، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے 12 فائر ٹینڈر اور دو اسنارکل موقع پر پہنچ گئیں، جو آگ پر قابو پانے میں مصروف رہیں۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مال میں نصب فائر فائٹنگ سسٹم ناقص اور ناکارہ نکلا، جس کے باعث آگ نے تیزی سے نقصان پہنچایا، خاص طور پر تیسرے فلور پر واقع دفاتر کو شدید نقصان ہوا۔

Similar Posts