ڈی آئی خان میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سمیت 4 افراد اغوا

0 minutes, 0 seconds Read

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہتھالہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے چار سرکاری افسران کو اغوا کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مغویوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) ٹانک شیر محمد، ڈی ایچ او، اکاؤنٹنٹ اور اے ایس ڈی او شامل ہیں۔

واقعہ اُس وقت پیش آیا جب یہ چاروں افسران ایک ہی گاڑی میں موجود تھے اور معمول کے مطابق سفر کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق اغوا کی واردات وزیراعلیٰ کے فارم ہاؤس کے قریب پیش آئی۔

اورکزئی: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید

واقعہ کے بعد سیکیورٹی ادارے حرکت میں آ گئے ہیں اور مغویوں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts