فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے

0 minutes, 0 seconds Read

امریکا کے دورے پر موجود فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی صدر سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر اور کابینہ سے اہم ملاقات ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ کسی بھی آرمی چیف کی امریکی صدر سے پہلی ملاقات ہے، فیلڈ مارشل کا یہ تاریخی دورہ پاک امریکا تعلقات اور عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کی پہچان کی عکاسی کا مظہر ہے، یہ ملاقات علاقائی اور عالمی استحکام میں کلیدی شراکت دار کے طور پر پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے۔

علاوہ ازیں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کسی بھی بھارتی وفد سے پہلے وائٹ ہاؤس مدعوکیا گیا جو امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی اسٹریٹجک ترجیح کا واضح اشارہ ہے، امریکی صدر سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات اس بات کی غمازی ہے کہ امریکا علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے میں پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے۔

فیلڈ مارشل کا دورہ امریکا پاکستان کا جنوبی ایشیا نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر کردار واضح کرتا ہے، یہ دورہ تعلقات، عالمی سطح پر پاکستان کی عسکری قیادت کی پہچان ہے، ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات پاکستان کی عسکری قیادت پر بڑھتے اعتماد، اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی تعریف کردی

اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان بہت پسند ہے اور وہاں کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دنوں جوہری طاقت رکھتے ہیں اور ان کے درمیان جنگ کو میں نے ختم کروایا اور تجارت پر آمادہ کیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف اپنے ملک کی ایک بااثر شخصیت ہیں اور انہوں نے پاکستان کی طرف سے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Similar Posts