ڈیرہ مراد جمالی میں منگولی تھانے کی حدود میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شبیر ہجوانی اور ریاض ہجوانی کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔
لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
واقعے کی اطلاع ملتے ہی منگولی تھانے کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔ دونوں لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ فائرنگ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔