سپریم کورٹ: ججز سنیارٹی اور ٹرانسفر کیس کا فیصلہ محفوظ، آج ہی سنائے جانے کا امکان

0 minutes, 0 seconds Read

سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی سنیارٹی اور ٹرانسفر سے متعلق اہم آئینی مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کا کہنا ہے کہ کیس کا مختصر فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔

یہ مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعیناتی و تبادلے سے متعلق دائر درخواستوں پر سنا گیا۔ پانچ رکنی آئینی بینچ، جس کی سربراہی جسٹس محمد علی مظہر کر رہے ہیں، نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالتی بینچ نے ججز کی سنیارٹی، تقرری اور تبادلے کے قانونی پہلوؤں پر تفصیل سے غور کیا۔ سپریم کورٹ نے عندیہ دیا ہے کہ مقدمے کا مختصر فیصلہ آج کسی وقت سنایا جائے گا، جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Similar Posts