بلغاریہ کی مشہور نابینا پیشگو بابا وانگا، جنہیں اکثر ’بلقان کی نوسٹرے ڈیمس‘ کہا جاتا ہے، دنیا کے بڑے واقعات کی پیشگوئیوں کے باعث عالمی شہرت رکھتی ہیں۔
ان کی مشہور پیشگوئیوں میں نائن الیون ، شہزادی ڈیانا کی المناک موت، اور کورونا وائرس کی عالمی وبا شامل ہیں۔
ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں جسے جدید یا ترقی یافتہ دور کہا جاتا ہے، جہاں ڈیجیٹل دنیا، ٹیکنالوجی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صبح اٹھنے سے لے کر رات سونے تک ہم ایسی دنیا میں محصور ہیں جہاں مشینیں، آلات اور ڈیجیٹل نظام ہمارے آس پاس موجود ہیں۔ اسمارٹ فونز، اسمارٹ ہومز، مصنوعی ذہانت، اوتارز، اور ورچوئل اسسٹنٹس ہماری زندگیوں میں روزانہ شامل ہو رہے ہیں۔ بعض اوقات تو ہم مشینوں کے ساتھ زیادہ بات چیت کرتے ہیں بجائے اس کے کہ حقیقی انسانوں سے رابطہ کریں۔
بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے کی گئی خوفناک پیشگوئیوں کا آغاز ہوگیا؟
بابا وانگا کی خوفناک پیش گوئی
اس تبدیلی کی ایک نمایاں مثال اسمارٹ فون ہے، جو حقیقی دنیا سے فاصلے کو بڑھا رہا ہے، اور زیادہ تر لوگ اس تبدیلی کو تسلیم تک نہیں کرتے۔ اسمارٹ فون جسے ذہنی بوجھ کم کرنے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے بنایا گیا تھا، اب عادت بن چکا ہے اور دماغ پر قابض ہو رہا ہے۔ مشہور بلغاریائی روحانی بابا وانگا نے کئی سال قبل ہی اس کا انتباہ جاری کیا تھا۔ انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ ایک چھوٹا مگر طاقتور آلہ (جسے آج ہم اسمارٹ فون کے طور پر جانتے ہیں) انسانی رویے اور ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالے گا۔ اس وقت یہ بات عجیب لگی تھی مگر آج یہ بالکل درست ثابت ہوئی ہے۔
مشرق کے ہاتھوں مغرب تباہ ہوگا، بابا وانگا کی پیش گوئی
اسمارٹ فون کی لت کے نقصانات
موبائل فون کی اسکرین سے نکلنے والی نیلی روشنی ہارمون میلاٹونن پر اثر انداز ہوتی ہے، جو نیند کے معمولات کو متاثر کرتی ہے اور نیند میں خلل ڈالتی ہے۔ اگرچہ اسمارٹ فون کے استعمال کو عام طور پر ذہنی بیماری نہیں سمجھا جاتا، مگر اس کا تعلق ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کی سطحوں میں اضافے سے ہے۔
اسمارٹ فون کا مسلسل استعمال دباؤ اور ڈپریشن کی بڑھتی ہوئی سطحوں سے جڑا ہوا ہے۔ مسلسل نوٹیفیکیشنز اور تیز رفتار ڈیجیٹل مواد کی بھرمار توجہ دھیان کو کم کرتا ہے۔
اگرچہ اسمارٹ فون نے دور دراز مقامات پر خاندان کے افراد کے رابطے کو برقرار رکھنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن اس نے اییک ہی جگہ پر رہنے والے خاندانوں میں فاصلہ اور جذباتی دوری بھی پیدا کردی ہے۔