کے الیکٹرک کی ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کرنے کی درخواست ، کےالیکٹرک نے 4 روپے 84 پیسے کمی کی درخواست دائر کی ، نپرا نے تمام ڈسکوز سے نیٹ میٹرنگ صارفین کی رقم پر سود کی تفصیلات طلب کر لیں ۔
کےالیکٹرک کی ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کرنےکی درخواست ، نیپرا ہیڈ آفس میں کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت، کےالیکٹرک نے 4 روپے 84 پیسے کمی کی درخواست دائر کی۔
کے الیکٹرک حکام کے مطابق منظوری کی صورت میں چار ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، بجلی خریداری کی وجہ سے بجلی کی قیمت کم پڑی ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ ماہ فرنس آئل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی۔
ممبر نیپرا نے استفسار کیا کہ سالانہ بنیادوں پر بجلی کی گرؤتھ میں 8 فیصد کمی ہوئی ؟ ممبرنیپرا رفیق احمد شیخ سوال کیا گروتھ کم ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟
کے الیٹرک حکام نے بتایا کہ درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے بجلی کا استعمال کم ہوا، معاشی حالات کی وجہ سےصنعتوں میں بجلی کا استعمال کم ہوا ہے، دوسری وجہ سولر پینل بھی بجلی استعمال میں کمی کی وجہ ہے۔
نیپرا نے کے الیکٹرک سے بجلی استعمال میں کمی کی وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ نیپرا حکام نے کہا کہ کےالیکٹرک بجلی استعمال کم ہونے پرمفصل رپورٹ پیش کرے، تمام ڈسکوزسےنیٹ میٹرنگ صارفین کی رقم پر سود کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی۔