جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اہم عدالتی فیصلوں اور انتظامی امور پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے جسٹس امین الدین خان اور دیگر آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔