قمبر شہداد کوٹ سے 3 مزدور اغوا، مغویوں کی بازیابی کیلئے 70 لاکھ تاوان کا مطالبہ

0 minutes, 0 seconds Read

سندھ کے شہر قمبر شہداد کوٹ سے 3 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا جبکہ ڈاکوؤں نے مغویوں کی بازیابی کے لیے 70 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کردیا۔

قمبر شہداد کوٹ کے گاؤں جمع خان چانڈیو کے رہائشی 3 مزدور اغوا ہوگئے، جن میں 16 سالہ اعجاز، 20 سالہ فراز اور 22 سالہ شعیب چانڈیو شامل ہیں۔

مغویوں کے ورثا کا بتانا ہے کہ تینوں مغوی گذشتہ روز موٹر سائیکل پر لاڑکانہ کے علاقے گڑھی خدا بخش بھٹو گئے تھے اور واپس نہیں لوٹے۔

رات گئے مغوی فراز کے موبائل سے ڈاکوؤں نے کال کرکے تینوں مغویوں کی بازیابی کے لیے 70 لاکھ روپے تاوان مانگا ہے۔

ورثا کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں، پولیس کارروائی کرکے مغویوں کو بازیاب کرائے۔

Similar Posts