اسرائیلی حملے رکنے تک کسی سے مذاکرات نہیں کرینگے، ایران کا اعلان

0 minutes, 0 seconds Read

ایران نے اسرائیلی حملے رکنے تک مذاکرات کا امکان مسترد کردیا ہے۔ وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا موجودہ حالات میں کسی سے بھی خصوصاً امریکا سے اس معاملے پر مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی حملے رکنے تک کسی سے مذاکرات نہیں کرینگے۔ ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف اسرائیلی جرائم میں شراکت دار ہے، موجودہ حالات میں، اور جب تک صیہونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔ ہم کسی سے خصوصاً امریکا سے اس معاملے پر مذاکرات کے خواہاں نہیں ہیں۔ ہم نے ان پر واضح کردیا ہے کہ جب تک جارحیت اور حملے جاری رہیں گے۔ بات چیت یا سفارتکاری کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہم اس وقت حالتِ دفاع میں ہیں، یہ دفاع نہ رکے گا اور نہ روکا جا سکتا ہے، ایران کبھی بھی سویلین علاقوں کو نشانہ نہیں بناتا جوکہ اسرائیلی کارروائیوں کے برعکس ہے جن میں دانستہ طور پر غزہ میں اسپتالوں پر حملہ کیا گیا۔

Similar Posts