وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گودار میں ایک تقریب کے دوران ایک طالبہ کے شکوے پر فوراً نوٹس لیتے ہوئے انسانیت اور شفقت کی ایک شاندار مثال قائم کی۔ وزیر اعلیٰ نے طالبہ نفیسہ کو اپنی نشست پر بٹھا کر خود کھڑے ہو کر اس کے سوالات اور گلے شکوے کو تحمل سے سنا۔
گودار میں تقریب کے دوران طالبہ کا شکوہ سن کر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انسان دوستی کی مثال قائم کر دی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے طالبہ کو اپنی نشست پر بٹھا کر خود کھڑے ہو کر بات سنی، گلے شکوے اور سوالات پر وزیراعلیٰ نے شفقت اور تحمل سے جوابات دیے۔
وزیر اعلیٰ نے گودار کی ذہین بیٹی کے لیے جذباتی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے آپ میری بیٹی ہیں، سرفرازبگٹی نے طالبہ کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا جس پر طالبہ نفیسہ کی آنکھیں نم ہو گئیں۔
اس موقع پر سرفرازبگٹی نے کہا کہ بلوچستان وہ پہلا صوبہ ہے جس نے کلائمیٹ فنڈ قائم کیا، ہمارے باصلاحیت طلبہ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، قابل طلبہ کی ہر ممکن مدد اور حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔