اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایران اسرائیل کشیدگی پر اہم ہنگامی اجلاس شروع ہوگیا،اجلاس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔**
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ایران بارہا واضح کر چکا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا، لیکن حالیہ حالات دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔
گوتریس نے خبردار کیا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع اگر مزید بڑھا تو یہ کسی کے قابو میں نہیں رہے گا۔
پاک ایران کشیدگی پر اقوام متحدہ کو تشویش، مصالحت کی پیشکش کردی
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی نظریں اس وقت ایران اسرائیل صورتحال پر جمی ہوئی ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ امن کو ایک موقع دیا جائے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے دونوں ممالک سے فوری جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے دنیا کے تمام ذمہ دار ادارے اور ممالک سر جوڑ کر بیٹھ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں بھی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، جہاں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔
ادھر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے حالیہ حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جو کہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ایران اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج ہوگا
انہوں نے کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملے نہ صرف ماحولیاتی بلکہ بڑی انسانی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔
رافیل گروسی نے مزید کہا کہ جوہری تنصیبات پر حملے سے قریبی آبادیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اور عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ایسے حملوں کا سلسلہ روکا جا سکے۔