پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان ، انڈیکس میں 82 پوائنٹس کا اضافہ

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے، جہاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری دیکھی گئی۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق 100 انڈیکس میں 82 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 84 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کی بڑی وجہ سیاسی درجہ حرارت میں قدرے کمی اور مالیاتی محاذ پر استحکام کی امیدیں ہیں۔ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مثبت اشاریے اور حکومتی پالیسیوں میں تسلسل، سرمایہ کاری کے رجحان کو فروغ دے رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی اعتماد برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں اسٹاک مارکیٹ مزید بہتری کی جانب گامزن ہوسکتی ہے۔

Similar Posts