امریکہ میں گرفتار فلسطین نواز طالبعلم محمود خلیل کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ محمود خلیل کو امریکہ کی وفاقی عدالت کے جج نے رہا کرنے کا حکم دیا۔
جج نے تسلیم کیا کہ محمود خلیل کی گرفتاری فلسطین کے حق میں ان کی تقریر کی وجہ سے کی گئی۔
تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ محمود خلیل کو آئس لیوزینا کے حراستی مرکز سے آج رہائی مل سکے گی۔
خیال رہے کہ جج نے گزشتہ ماہ اپریل میں بھی رہائی کا حکم دیا تھا تاہم عدالتی فیصلے کے باوجود محمود خلیل کو بیٹے کی پیدائش پر رہائی نہ مل سکی اور نہ ہی انہیں گریجویشن کی تقریب میں شرکت کا موقع دیا گیا۔
کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم محمود خلیل کو امریکا سے بدر کیے جانے کا امکان
یاد رہے کہ محمود خلیل شام کے شہری ہیں اور انہیں حماس کی حمایت میں سرگرمیوں کی قیادت کے الزام میں مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
محمود خلیل کی گرفتاری کیخلاف سینکڑوں مظاہرین ٹرمپ ٹاور پر جمع ہوگئے، طالبعلم کی رہائی کا مطالبہ
اس کے علاوہ وہ کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین نواز سرگرم کارکن تھے۔