لاہور: معمولی تلخ کلامی پر 12 سالہ بچےکو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور کے علاقے پرانی انارکلی میں انسانیت سوز واقعے میں 12 سالہ لڑکے اویس کو مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا، جس میں دو نوجوانوں نے اویس کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔

زخمی اویس کے بھائی رجب کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اویس اپنے بھائی کی جیولری شاپ پر موجود تھا جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

اویس کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہے۔

کراچی:ظلم کی انتہا، باپ نے 10 ماہ کے بیٹے کو چولہے پر رکھ کر جھلسا دیا

پولیس حکام کے مطابق تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

Similar Posts