اسرائیل نے جارحیت کا انتخاب کیا، جس کی مذمت کرتے ہیں، احسن اقبال

0 minutes, 0 seconds Read

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور ایران جنگ میں پاکستان کا دو ٹوک اور واضح موقف ہے، اسرائیل کی ایران پر جارحیت بھرپورمذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری جنگ بندی کیلئے تمام سفارتی ذرائع استعمال کر رہے ہیں، پوری کوشش ہے کہ خطے کا امن محفوظ رہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ پر پاکستان کا دوٹوک اور واضح موقف ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ایران پر کی جانے والی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے اور اس معاملے پر تمام سفارتی ذرائع استعمال کر رہا ہے تاکہ فوری جنگ بندی ممکن ہو سکے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے اس مسئلے کو اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں بھی اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف جارحیت کو قبول نہیں کر سکتا اور اس حوالے سے پاکستان کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے مزید کہا کہ پاکستان کی مثال اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے بھارت کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا تھا اور بھارت کو اس کے اقدامات کے نتائج سے آگاہ کیا تھا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ خطے کا امن محفوظ رہے اور تمام فریقین جنگ بندی کی طرف قدم بڑھائیں۔

Similar Posts