**مودی سرکار کی جانب سے اڈانی گروپ کو نوازنے کیلئے قومی سلامتی کے اصول بھلادئے گئے۔ اپریل 2023 میں مودی حکومت نے پاک بھارت سرحد کے قریبی علاقوں میں سیکیورٹی وجوہات پر برسوں سے عائد پابندیاں اچانک نرم کردیں۔ **
بھارت میں مودی حکومت نے اڈانی گروپ کو نوازنے کے لیے قومی سلامتی کے اصول بھی بالائے طاق رکھ لیے۔ پاک بھارت سرحد کے قریبی علاقوں میں سیکیورٹی وجوہات پر عائد پابندیاں ہی نرم کیں۔
بین الاقوامی جریدے دی گارڈین کے مطابق مودی کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں میں نرمی اڈانی گروپ کے لیے مفید ثابت ہوئیں، جس کے بعد اڈانی گروپ کو 445 مربع کلومیٹر اراضی پر بلا روک ٹوک قبضہ حاصل ہوا ۔۔
دی گارڈین کے مطابق سولر انرجی کارپوریشن اڈانی گروپ کو نجی مفادات کے لیے منتقل کردی گئی۔ مودی نے ”گرین انرجی“ کی آڑ میں قومی وسائل کو مخصوص سرمایہ دار اڈانی گروپ کے منافع کے لیے قربان کر دیا۔
بھارتی دفاعی ماہر اجے شکلاء کے مطابق کھاودا منصوبے نے سرحدی دفاع، نقل و حرکت اور نگرانی کی صلاحیت کو براہ راست متاثر کیا’معاملہ قومی سلامتی کے اصولوں کی خلاف ورزی کا ہے ۔۔