وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، اسرائیل کی بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ایران کی موجودہ صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیلی کی بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم شہبازشریف نے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت بھی کی ہے۔

امریکی قیادت کا عالمی قوانین کے مطابق محاسبہ ہونا چاہیے، عباس عراقچی

وزیراعظم کی جانب سے ایران میں ہونے والے حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی جبکہ امریکی حملوں پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی تصدیق کرنے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی ایٹمی توانائی ادارے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”دشمن“ نے فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جسے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

Similar Posts