ملک میں کہیں گرمی اور حبس ، کہیں بارش کی پیشگوئی

0 minutes, 0 seconds Read

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بدستور گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر بارش اور آندھی کا سلسلہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی شدت کے حوالے سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار رہے گا، تاہم دیر، سوات، ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں بھی علی الصبح بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔وفاقی دارالحکومت میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ مزید بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پنجاب اور سندھ میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں گرد آلود آندھی چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقے بھی گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، جہاں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو مقامی درجہ حرارت میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Similar Posts