نہ کرشمہ کپور، نہ بچے، نہ بہن، سنجے کپور کی 30 ہزار کروڑ کی کاروباری سلطنت کا وارث کون؟

0 minutes, 0 seconds Read

سنجے کپور کے اچانک انتقال کے بعد ان کی 30 ہزار کروڑ روپے کی کمپنی سونا کامسٹار کو اب ایک نیا سربراہ مل گیا ہے۔ کمپنی نے 23 جون کو اعلان کیا کہ جیفری مارک اوورلی کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

غیرملکی انفلوئنسر نے امیتابھ بچن کو ’لیجنڈری پاپڑ والا‘ کا لقب دے دیا

یاد رہے کہ سنجے کپور، جو سونا BLW پریسیژن فورجنگز لمیٹڈ کے چیئرمین تھے، 12 جون کو انگلینڈ میں ایک پولو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر صرف 53 سال تھی۔

جیفری مارک اوورلی 2021 سے کمپنی میں بطور آزاد ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں۔ اب انہیں دوبارہ پانچ سال کے لیے چیئرمین نامزد کیا گیا ہے، جس کی منظوری کمپنی کی اگلی سالانہ میٹنگ میں دی جائے گی۔

دلجیت کا ہانیہ عامر اسٹارر فلم ’سردار جی‘ بھارت میں ریلیز نہ کرنے کا اعلان

سونا کامسٹار 1995 میں بھارت کے شہر گروگرام میں قائم کی گئی تھی۔ آج یہ کمپنی امریکہ، چین، میکسیکو اور سربیا تک اپنے کاروبار کو پھیلا چکی ہے۔

2025 میں اس کی مالیت تقریباً 30,000 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ یہ کمپنی گاڑیوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی تیار کرتی ہے اور آٹو انڈسٹری میں ایک بڑی پہچان رکھتی ہے۔

سلمان خان کا 3 سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف

جیفری مارک اوورلی گزشتہ تقریباً پانچ برس سے سونا کامسٹار کے ساتھ بطور آزاد ڈائریکٹر وابستہ ہیں، اور اب انہیں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔

اگرچہ وہ ایک مختلف ٹائم زون میں کام کر رہے تھے، لیکن اس کے باوجود وہ ہر بورڈ اور کمیٹی میٹنگ میں باقاعدگی سے شریک رہے اور اہم فیصلوں میں بھرپور کردار ادا کرتے رہے۔

جیفری نے یونیورسٹی آف سنسناٹی سے انڈسٹریل مینجمنٹ میں بیچلرز اور سینٹرل مشی گن یونیورسٹی سے بزنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ 43 سال سے زائد کے آپریشنل تجربے کے حامل جیفری اس سے قبل نیویارک میں واقع کارپوریٹ پرائیویٹ ایکویٹی گروپ میں بطور آپریٹنگ پارٹنر کام کر چکے ہیں۔

سنجے کپور، جو حال ہی میں 12 جون کو انگلینڈ میں 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، اپنے پیچھے ایک کامیاب کاروباری ورثہ اور یادوں بھری زندگی چھوڑ گئے۔

ان کے آخری رسومات دہلی کے لودھی روڈ شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں، جہاں اہلِ خانہ اور قریبی رشتہ دار موجود تھے۔

سنجے کپور، بالی وُڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر تھے، جن سے ان کے دو بچے، ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔ بعد ازاں انہوں نے ماڈل اور بزنس ویمن پریا سچدیو سے دوسری شادی کی، جن سے ان کا ایک اور بیٹا بھی ہے۔

ان کی زندگی ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں پہلوؤں سے خبروں میں رہی۔ ان کی اچانک موت نے ان کے چاہنے والوں کو افسردہ کر دیا۔

Similar Posts