رونالڈو کا سعودی کلب النصر کے ساتھ مزید 2 سالہ معاہدہ طے پا گیا

0 minutes, 0 seconds Read

دنیا کے سب سے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ مزید بڑھا لیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت رونالڈو 2027 تک سعودی عرب کے النصر کلب کا حصہ رہیں گے۔

رپورٹس کے مطابق رونالڈو کو اس نئے معاہدے کے تحت سالانہ 188 ملین یورو کی رقم ملے گی، جو پاکستانی روپے میں تقریباً 61 ارب 50 کروڑ کے برابر بنتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ رونالڈو کو ہر روز 16 کروڑ 84 لاکھ پاکستانی روپے ملیں گے، جو انہیں دنیا کے سب سے مہنگے فٹبالر کی فہرست میں مزید اوپر لے جائے گا۔

سعودی عرب واپسی پر رونالڈو کا ’ السلام وعلیکم’، ویڈیو وائرل

یہ معاہدہ 2022 میں النصر کے ساتھ کیے گئے ان کے ابتدائی معاہدے کی توسیع ہے، جس میں سعودی کلب نے رونالڈو کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔ اس فیصلے سے سعودی عرب کے فٹبال کا معیار بڑھا اور پوری دنیا میں سعودی فٹبال لیگ کو شہرت ملی۔

رونالڈو کا سعودی عرب میں قدم رکھنے سے نہ صرف النصر کلب کی کامیابیاں بڑھی ہیں، بلکہ اس نے سعودی لیگ کو عالمی سطح پر زیادہ تسلیم شدہ بھی بنا دیا ہے۔ رونالڈو کی موجودگی سعودی فٹبال کے لیے ایک اعزاز اور محرک ثابت ہوئی ہے، اور ان کے کلب النصر کے مداحوں کی تعداد میں بھی قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

رونالڈو کے بیٹے نے کس بات پر انشاء اللہ کہہ دیا؟ ویڈیو وائرل

رونالڈو کی فٹبال کی دنیا میں اہمیت

کریسٹیانو رونالڈو کا شمار فٹبال کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ ان کی کامیاب کیریئر کا آغاز پرتگال سے ہوا تھا، اور انہوں نے اپنے سفر میں کئی بڑے کلبز جیسے کہ منچسٹر یونائیٹڈ، ریال میڈرڈ اور یووینٹس میں کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کی تکنیک، محنت اور کھیل کے لیے لگن نے انہیں دنیا بھر میں بے شمار مداحوں کا پسندیدہ بنا دیا۔

اب جب کہ رونالڈو نے 2027 تک سعودی عرب میں اپنی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے، یہ بات بھی اہم ہے کہ سعودی کلبز کی فٹبال کی دنیا میں مزید ترقی ہو گی اور رونالڈو کی موجودگی عالمی سطح پر سعودی فٹبال کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔

Similar Posts