پہلگام فالس فلیگ، بے بنیاد گرفتاریاں، جھوٹے الزامات کے بعد مودی سرکار کی پاکستان دشمن مہم بے نقاب ہوگئی۔
بھارتی میڈیا ”این ڈی ٹی وی“ کے مطابق کلرک وشال یادو کی گرفتاری کے بعد انٹیلیجنس ونگ نے وجوہات ظاہر کرنے سے گریز کردیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق گرفتار کلرک کا تعلق ہریانہ سے ہے، نیوی ہیڈ کوارٹر میں اپر ڈویژن کلرک کے طور پر تعینات تھا۔
چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کردی، مودی سرکار کی مشکل بڑھ گئی
ویشال یادیو کی گرفتاری کے باوجود اب تک واضح نہیں ہو سکا ہے کہ مبینہ طور پر فراہم کردہ معلومات کی نوعیت کیا تھی۔
سنگین الزامات کے باوجود شواہد اور تفصیلات منظرِ عام پر نہیں لائی گئیں۔
مودی سرکار نے اڈانی گروپ کو نوازنے کیلئے قومی سلامتی کے اصول بھلا دیے
واضح رہے کہ بھارت کی بنا کسی ثبوت پاکستان پر الزام تراشیاں جاری ہیں۔ بے بنیاد الزامات اور بغیر کسی ثبوت کے آئے روز مودی کے زیرِ سرپرستی پولیس کے ہاتھوں نہتے عوام نشانے پر ہیں۔
مودی سرکار نے تعلیم دشمنی کرتے ہوئے غریب بچوں کا مستقبل تاریک کر دیا
حالیہ آپریشن سندور میں ہوئی ہزیمت چھپانے کے لیے مودی حکومت کی جانب سے بے گناہ شہریوں کی بلا ثبوت گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔