لوئر دیر: کباڑ کی دکان میں دھماکہ، دو افراد جاں بحق، تین زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

لوئر دیر کے علاقے خال مارکیٹ میں واقع ایک کباڑ کے گودام میں اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ سی خال ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید زخمی افراد کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کی نوعیت تاحال معلوم نہیں ہو سکی تاہم ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور آپریشن تیزی سے جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ گودام میں دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

Similar Posts