ورلڈ چیمپیئنزآف لیجنڈز کپ کامیلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیار : پاک بھارت ٹاکرا 20 جولائی کو ہوگا

0 minutes, 0 seconds Read

ورلڈ چیمپیئنزآف لیجنڈز کپ کامیلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیارہے ، قومی ٹیم یونس خان کی قیادت میں اِن ایکشن ہوگی، 18 جولائی کوپہلے میچ میں میزبان انگلینڈ سے سامنا ہوگا۔ پاک بھارٹ ٹاکرا 20 جولائی کو ایجبسٹن میں شیڈول ہے۔

کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری، ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کپ کا میلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیار ہے، جہاں دنیا بھر کے لیجنڈری کھلاڑی ایک بار پھر میدان میں اتر کر شائقین کو ماضی کی یادیں تازہ کرائیں گے۔

پاکستان کا پہلا مقابلہ 18 جولائی کو میزبان انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہے، جو ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بھی ہوگا۔ اس مقابلے سے ورلڈ لیجنڈز کپ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔

شائقین کرکٹ کی سب سے بڑی دلچسپی کا مرکز پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 20 جولائی کو ایجبسٹن، برمنگھم میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے مابین یہ مقابلہ روایتی جوش و خروش اور کرکٹ کے اعلیٰ معیار سے بھرپور ہوگا۔

پاکستان کا مکمل شیڈول

18 جولائی – بمقابلہ انگلینڈ ، 20 جولائی – بمقابلہ بھارت (ایجبسٹن) 25 جولائی – بمقابلہ جنوبی افریقہ 26 جولائی – بمقابلہ ویسٹ انڈیز۔ 29 جولائی – بمقابلہ آسٹریلیا ہوگا۔

ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کپ میں شریک ٹیموں میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ ہر ٹیم میں اپنے دور کے عظیم کھلاڑی شامل ہوں گے، جو ایک مرتبہ پھر قومی رنگوں میں جلوہ گر ہوں گے۔

شائقین کرکٹ نہ صرف روایتی حریفوں کے درمیان دلچسپ مقابلے دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں بلکہ اپنے پسندیدہ سابق اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بھی بے تاب ہیں۔

Similar Posts