ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بڑا جرمانہ عائد کردیا۔
رپورٹ کے مطابق سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو امپائر پر تنقید کرنے پر جرمانے کا سامنا ہے۔
آئی سی سی نے انہیں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے ڈیرن سیمی کو میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
کرکٹر عثمان خواجہ کا فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے والے صحافی سے اظہارِ یکجہتی
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈیرن سیمی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے پلیئرز اینڈ اسپورٹس اسٹاف کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 7. 2 کی خلاف ورزی کی۔
شاہ رخ خان کا اپنی ٹیم کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدہ ، نام بھی سامنے آگئے
آئی سی سی کے مطابق ڈیرن سیمی نے پریس کانفرنس میں ایک امپائر کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا، بعد ازاں ڈیرن سیمی کی جانے سے اپنی غلطی تسلیم کی گئی۔