انڈونیشیا میں مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

0 minutes, 0 seconds Read

انڈونیشیا کے سوکارنو ہٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر طیارہ شدید موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے دوران لینڈنگ کے دوران حادثے سے بال بال بچ گیا۔ خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ جو مقامی ایئرلائن باتک ایئر کی پرواز پر تھا، ہفتے کے روز لینڈنگ کے دوران اچانک آنے والی تیز ہوائوں کا شکار ہو گیا۔ تیز ہوا کے جھونکوں نے طیارے کو ایک جانب جھکا دیا، جس سے دائیں بازو (ونگ) اور انجن رن وے سے ٹکرا جانے کے قریب آ گئے۔

بھارت میں ایک اور طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران لمحہ بھر کے لیے شدید جھکاؤ کا شکار ہوا، تاہم پائلٹ کی مہارت اور بروقت ردعمل کے باعث طیارے کو بحفاظت رن وے پر اتار لیا گیا۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق واقعے کے بعد طیارے کی مکمل جانچ کی گئی اور کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

باتک ایئر کے ترجمان نے واقعے کو ”قریب قریب حادثہ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیا گیا تھا، اور پائلٹوں نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں صورتحال پر قابو پایا۔

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ دوران پرواز گرکر تباہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں بارشوں کے دوران اس نوعیت کی تیز ہوائیں عام ہیں، اور پائلٹس کو ان سے نمٹنے کی خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ طیارے میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے، جنہیں بحفاظت اتار لیا گیا۔ واقعے کے بعد مسافروں کو متبادل پروازوں کے ذریعے ان کی منزلوں کی جانب روانہ کیا گیا۔

Similar Posts