وریندر سہواگ نے امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف کرلیا

0 minutes, 0 seconds Read

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے امپائرز کو رشوت دینے کا اعتراف کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرویو کے دوران وریندر سہواگ نے رشوت دینے والے جن 2 امپائرز کے نام لیے وہ اب دونوں ہی انتقال کرچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں وریندر سہواگ نے انکشاف کیا کہ جنوبی افریقا کے امپائر روڈی کوٹزن کو اپنے بیٹے کیلئے پیڈز چاہئیے تھے، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ ایسے پیڈز کہاں سے ملیں گے، آپ بتاسکتے ہیں کہ میں انہیں کہاں سے خریدوں؟

وریندر سہواگ کے مطابق میچ کے بعد میں نے امپائر کو اپنے پیڈز دے دیے جس پر امپائر نے میرا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ سے یہ پیڈز کیسے لے لوں جس پر میں ان سے کہا کہ آپ کے بیٹے کے لیے میری طرف سے تحفہ ہے، پھر انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں اس کے بدلے آپ کے لیے کیا کرسکتا ہوں تو میں نے ان سے کہا کہ بس مجھے ایک بار آؤٹ نہ دینا۔

فلموں میں کمائی زیادہ ہے یا کرکٹ میں؟ بھارتی کرکٹر کے بیان نے سب کو حیران کردیا

سابق کرکٹر نے بتایا کہ پیڈز دینے کے بعد روڈی کوٹزن نے مجھے 2 سے 3 بار آؤٹ نہیں دیا۔

محمد سراج کا بلّا نامعلوم شخص نے توڑ دیا، بھارتی کرکٹر غصے میں لال پیلے ہوگئے

وریندر سہواگ نے بتایا کہ ایک اور دوسرے امپائر ڈیوڈ شیپرڈ کو میں نے آئسکریم کھلائی تھی جس پر انہوں نے بھی مجھے آؤٹ نہیں دیا۔

Similar Posts