کراچی میں بڑی گاڑیوں پر قانون کی پکڑ کب ہوگی؟ رزاق آباد میں کچرا اٹھانے والے ٹرک نے3 سالہ بچے کو روند ڈالا، بچہ موقع پرہی دم توڑ گیا۔
کراچی کے علاقے رزاق آباد کے علاقے عبداللہ گوٹھ میں افسوسناک واقعے میں کچرا اٹھانے والے ٹرک کی ٹکر سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق بچے کی شناخت 3 سالہ عادل شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی میں ٹریفک حادثے نے 3 بچوں کی جان لے لی
ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن صدرالدین میرانی کے مطابق کمسن بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ ریورس کرتے ہوئے گاربیج ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔
حادثے کے فوری بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جب کہ بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔