کراچی میں بھتہ اور غیرقانونی تعمیرات کی موجد ایم کیو ایم ہے، سعدیہ جاوید کا علی خورشیدی کے بیان پر ردعمل

0 minutes, 0 seconds Read

سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کے بیانات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم شہر میں بھتہ خوری اور غیر قانونی تعمیرات کی موجد ہے۔

اپنے بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ ایم کیو ایم وہ جماعت ہے جس نے کراچی میں بھتہ خوری اور غیر قانونی تعمیرات کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایم کیو ایم کے مرکز کے عین سامنے جو غیر قانونی عمارت موجود ہے، کیا اس کے خلاف کبھی درخواست دی گئی؟ ترجمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسی مرکز کے سامنے واقع پارک میں بھی غیر قانونی تعمیرات کر دی گئی ہیں، جس پر ایم کیو ایم کبھی جواب دہ نہیں بنی۔

لیاری عمارت حادثہ: اس کے طرح کے حادثات مزید ہوں گے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سمیت دیگر متعلقہ ادارے آج بھی ایم کیو ایم کے اثر و رسوخ میں کام کر رہے ہیں۔ سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ قانونی بلڈرز کو بھتے کی پرچیاں دے کر شہر سے بھگا دیا گیا، ایم کیو ایم اب مگرمچھ کے آنسو بہا کر ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Similar Posts