پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کے بیان پر خواجہ آصف کا ردِ عمل سامنے آ گیا

0 minutes, 0 seconds Read

وزیردفاع خواجہ آصف نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر کو بڑی جلدی یاد آیا کہ بجٹ پر نمبر کون پورے کرتا تھا۔ اسد عمر خود وزیر خزانہ تھے ۔ بانی پی ٹی آئی کے اقتدار میں ان کے بہت بڑے جیالے تھے۔ پھرمصلحتوں کے شکار ہو گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’ایکس‘ پر اپنی ٹوئیٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیا ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اسد عمر کو بڑی جلدی یاد آ گیا ہے کہ بجٹ پر نمبر کون پورے کرتا تھا، حالانکہ وہ خود اس وقت وزیر خزانہ تھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسد عمر بانی پی ٹی آئی کے اقتدار کے دنوں میں ان کے بڑے جیالے سمجھے جاتے تھے اور اسمبلی میں ان کا دفاع کرتے نہیں تھکتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعد میں اسد عمر بھی ”مصلحتوں کے شکار“ ہو گئے اور خود کو اس سیاست سے علیحدہ کر لیا۔

بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سیاسی سچائیاں اس وقت یاد آتی ہیں جب اقتدار سے فاصلہ پیدا ہو جاتا ہے اور یہی کچھ اب اسد عمر کے ساتھ بھی ہو رہا ہے۔

Similar Posts