خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا آج یوم شہادت آج ملک بھرمیں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ملک بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔
مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا، لاہور میں شہادت حضرت علیؓ کا مرکزی جلوس موچی دروازے سے نکالا جائے گا۔
کراچی میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ہے جبکہ جلوسوں کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کا کئے گئے ہیں۔
کمشنر کراچی کی جانب سے یوم علی کے موقع پر شہر میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
کراچی میں مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو کہ کھارادر میں امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر ختم ہوگا۔ جلوس کی گزرگاہ پر آنے والی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
شرکاء کو صرف واک تھرو گیٹس کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی اور راستوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔
کراچی میں یوم شہادت حضرت علی کا مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشترپارک سے برآمد ہوگا، جلوس کی گزرگاہوں پر آنے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر پراختتام پزیر ہوگا۔
جلوس کے روٹ پرآنے والی دکانیں سیل کردی گئی ہیں، ایم اے جناح روڈ کو بھی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا، کوریڈور تھری سے صدر آنے والی سڑک کو پارکنگ پلازہ سے بند کیا گیا ہے۔
جلوس کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظام کیے گئے ہیں، رینجرز اور پولیس کے 4 ہزارسے زائد اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔
جلوس نشتر پارک سے ہوتے ہوئے سر شاہ نواز بھٹو روڈ، فادر جیمز روڈ، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، ریگل چوک، پریڈی اسٹریٹ، ایم اے جناح روڈ دوبارہ، بولٹن مارکیٹ، بھاٹی بازار، کھارادر، نواب محبت خانجی روڈ اور حسینیہ ایرانی امام بارگاہ تک جاری رہے گا۔
ٹریفک کو سولجر بازار، کوسٹ گارڈز اور انکلسریا چوک سے نشتر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
ناظم آباد سے ایم اے جناح روڈ جانے والے مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچنے کے لئے لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور پھر گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
لیاقت آباد سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو تین ہٹی چوک سے جیل روڈ اور مارٹن روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ اسٹیڈیم روڈ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ سے آنے کی اجازت ہوگی۔
یہ گاڑیاں شاہراہ قائدین سے شاہراہ فیصل تک دادا بھائی نورجی روڈ، کشمیر روڈ اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے جا سکتی ہیں۔
گلبرگ سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک کو لیاقت آباد نمبر 10 سے ناظم آباد چورنگی نمبر 2 کی طرف موڑ دیا جائے گا، اس سے پہلے حبیب بینک فلائی اوور، اسٹیٹ ایونیو روڈ اور شیرشاہ سے ماڑی پور کی طرف روانہ کیا جائے گا۔
جلوس کے روٹ پر گرومندر چوک سے کسی قسم کی ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔